8 دسمبر، 2016، 9:19 PM

ہندوستان اور اسرائیل، سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کا معاہدہ

ہندوستان اور اسرائیل، سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کا معاہدہ

اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوگیا۔ اسرائیلی وزیر ٹیکنالوجی نے نئی دلی میں اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کی اور معاہدے پر دستخط کئے، دونوں ملک مشترکہ سائنسی منصوبوں پر اگلے سال دس لاکھ ڈالر خرچ کریں گے۔ اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہندوستان کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھا رہا ہے، گزشتہ ماہ اسرائیلی صدر نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدے طے پائے تھے۔

News ID 1868863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha